Advertisement

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر لیا۔

برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم ’دی پیپلز پورٹفولیو‘ نےشرمین عبید چنائے کو ایک اور اعزاز سے نواز دیا۔

شرمین عبید چنائے کو برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی دستاویزی فلموں کے ذریعے متاثر کن قیادت، اور انسانوں کے لیے بڑی ہمت کا مظاہرہ کرنے پرایوارڈ سے نوازا۔

یاد رہے کہ اس برطانوی تنظیم کی بنیاد افلاطون نے رکھی ہے جو ایک مشہور برطانوی پورٹریٹ اور دستاویزی فوٹوگرافر ہیں۔

اس تنظیم کا بنیادی مقصد معاشرے میں موجود کسی بھی قسم کی رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کے خلاف تخلیقی انداز میں آواز اٹھانا اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حمایت کے لیے عام لوگوں کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم مستقبل کے کام اور انسانوں سے متعلق دیگر منصوبوں میں مدد فراہم کرنے کے لیے فنڈ جمع کرنے کی ایک مہم کا اہتمام کرتی ہے۔

برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے ہر سال انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے غیر معمولی کام کرنے والی کسی بھی شخصیت کواعزاز سے بھی نوازا جاتا ہے۔

تاہم اس بار ’دی پیپلز پورٹفولیو‘ نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید کو پاکستان میں خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق کے حوالے سے بنائی گئی دستاویزی فلموں کی ہدایت کاری پر ایوارڈ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version