مریم نواز کے صاحبزادے کی اپنے ولیمے کےلئے پاکستان آمد

مریم نوازکے اکلوتے صاحبزادے جنید صفدر اپنے ولیمے کےلئے لندن سے پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر صبح ساڑھے گیارہ بجے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نجی ائیر لائن سے پاکستان پہنچے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریبات زوروشور سے جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امراء میں ہوگا۔
مریم نواز کے صاحبزادے ولیمے کےلئے اپنا ڈریس لندن سے پاکستان لائے ہیں جبکہ ان کی والدہ نے بھی بیٹے کےلئے معروف ڈیزائنر سے ڈریس تیار کروا رکھے ہیں۔
واضح رہےکہ جنید صفدر کا نکاح لندن میں رواں سال 22 اگست کو عائشہ سیف کے ساتھ ہوا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

