Advertisement

ایم ایس آفس کے متبادل 7 بہترین اور مفت سافٹ ویئرز

مائیکرو سافٹ آفس کے ایسے متبادل سافٹ ویئر جنہیں نہایت ارزاں قیمت یا مفت میں بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اسکول، کالج یا یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے یا کسی ادارے میں دفتری معاملات دیکھتے ہیں تو پھر یقینا آپ مائیکرو سافٹ کے ’ MS Office‘ سافٹ ویئر سے بخوبی واقف ہوں گے، کیوں کہ اس کی کسی نہ کسی ایپلی کیشن کا استعمال آپ روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہی ہوں گے۔ بنیادی طور پر یہ ایک ورڈ پراسیسینگ سافٹ ویئر ہے جس کا دائرہ کار اب ورڈ پراسیسینگ سے نکل کر ڈیزائننگ سے بھی آگے جا چکا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیش تر ممالک میں مائیکرو سافٹ ونڈوز یا  MS Office  زیادہ تر کسی لائسنس کے بغیر استعمال کیا جاتا  ہے، لائسنس KEY ایکٹویٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ کبھی کبھار مسائل بھی پیدا کرتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ورڈ، اسپریڈ شیٹ (ایکسیل) ، پاور پوائنٹ اور دیگر سافٹ ویئر کے لیے مائیکرو سافٹ آفس کے دیگر متبادل بھی موجود ہیں۔ جو کہ اس کی نسبت نہایت ارزاں قیمت خریدے یا مفت میں ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

1۔  گوگل ورک اسپیس

گوگل ورک اسپیس مائیکرو سافٹ آفس کا سب سے مقبول متبادل ہے۔ یہ فائلز، ای میلز، اٹیچمنٹس اور دیگر چیزوں کے لیے 15 جی بی ( گیگا بائٹس) تک کی مفت اسٹوریج بھی فراہم کرتا ہے۔ گوگل ورک اسپیس میں پاور پوائنٹ، ورڈ، ایکسیل، گوگل ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز سمیت گوگل کی متعدد کارآمد ایپلی کیشنز کے ساتھ ساتھ مائیکروسافٹ ون ڈرائیو کے متبادل کے طور پر گوگل ڈرائیو بھی شامل ہے۔

Advertisement

2۔  ایپل آئی ورک

ایپل آئی ورک بھی ایم ایس آفس کا ایک اچھا اور مفت متبادل ہے، لیکن یہ ایپل آئی فون، آئی پیڈ اور آئی میک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہے۔ اس کا ویب ورژن بھی ہے لیکن اسے نہایت محدود فنکشنز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ ایپل آئی ورک ورڈ، ایکسیل اور پاور پوائنٹ کے متبادل کے طور پر پیجز، نمبرز اور کی نوٹس فراہم کرتا ہے۔

ایپل آئی ورک ایپل مصنوعات کے ساتھ بہترین طریقے سے ہم آہنگ ہوتے ہوئے آئی کلاوڈ سے منسلک ہونے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے جہاں آپ اپنی دستاویزات کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس کا ایک بہترین فیچر  ایپل پینسل ہے جسے آپ ایم ایس آفس کی فائل کے ساتھ بھی با آسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

3۔  ڈبلیو پی ایس( WPS) آفس

اگر ایم ایس آفس سے قدرے مشابہہ سافٹ ویئر کی بات کی جائے تو ڈبلیو پی ایس آفس اس کے نزدیک ترین ہے۔ اسے استعمال کرتے ہوئے آپ کو کافی حد تک ایم ایس آفس والا ہی احساس ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس کے فیچرز اور ٹول بار کا ربن انٹر فیس مائیکرو سافٹ سے ملتا جلتا دیا گیا ہے۔  یہ استعمال کنندگان کو ورڈ، ایکسیل اور پاور پوائنٹ فائل کو ایک ٹیب میں سنگل ونڈو کے تحت کھولنے کی اجازت دیتا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں ونڈوز، میک اور لینکس آپرٹینگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ایپ کی شکل میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس میں بھی استعمال کی جاسکتا ہے۔

Advertisement

یہ ڈبلیو پی ایس کلاؤڈ ورژن کی شکل میں اسٹوریج کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے، اسے کچھ  پابنیوں کے ساتھ مفت میں ڈاؤن لوڈ/  انسٹال بھی کیا جاسکتا ہے۔

4۔  لبرے (Libre) آفس

لبرے آفس ایک اوپن سورس ورڈ پروسسیر سوئٹ اور مکمل طور پر مفت میں دست یاب ہے۔ ڈیزائن کےلحاظ سے یہ تھوڑا پرانا دکھائی دیتا ہے تاہم فیچر کے لحاط سے اس میں ماسوائے کلاؤڈ اسٹوریج کے ایم ایس آفس کے تمام فیچرز موجود ہیں۔

یہ مکمل طور پر ایک آف لائن ٹول ہے جو کہ 110 زبانوں میں دست یاب ہونے کے ساتھ ساتھ ونڈوز، میک اور لینکس آپریٹنگ سسٹم کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ اسے اینڈورئیڈ اور آئی فون میں بھی با آسانی انسٹال کیا جاسکتا ہے۔ یہ مائیکروسافٹ آفس کے تمام فائل فارمیٹ کو سپورٹ کرتا ہے.

5۔  ڈراپ باکس پیپر

 ڈراپ باکس پیپر میں ایم ایس آفس کا صرف ایک فیچر  ورڈ پراسیسنگ  ہے۔ تاہم اسے ڈراپ باکس کلاؤڈ کے ساتھ مربوط  کرکے اس کے گوگل ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز جیسے ٹولز کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

یہ ٹول بیک وقت مختلف کولیبریشن کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ استعمال کنندگان کو ایم ایس آفس کے فارمیٹ میں فائل محفوظ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ ٹول  2 جی بی کلاؤڈ اسٹوریج کے ساتھ مفت ڈراپ باکس اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

6۔  زوہو ڈوکس( Zoho Docs)

زوہو ڈوکس نہ صرف گوگل ورک اسپیس بلکہ مائیکرو سافٹ آفس کا بھی بہترین متبادل ہے۔ یہ کلاؤڈ بیسڈ ٹول رائٹر، شیٹ کے فیچر دیتا ہے جو کہ بلترتیب  ورڈ، ایکسیل اور پاور پوائنٹس کے متبادل ہیں۔

یہ سافٹ ویئر پی ڈی ایف اور آفس فائل کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس ٹول کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ استعمال کنندہ اپنی دستاویزات کو ویب پر آن لائن ایڈٹ کرنے کے بعد ڈائریکٹ ای میل بھی کر سکتا ہے۔ زوہو ڈوکس اکاؤنٹ کو 5 جی بی اسٹوریج کے ساتھ مفت میں بنایا جاسکتا ہے۔

7۔  فری آفس

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے تو یہ سافٹ ویئر گھریلو اور دفتری صارفین دونوں کے لیے مکمل طور پر مفت میں دست یاب ہے۔ اس ٹول کو ونڈوز، میک اور لینکس آپرٹنگ سسٹمز کے ساتھ ساتھ اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں بھی ڈاؤن لوڈ /انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

یہ سافٹ ویئر مائیکرو سافٹ ورڈ، ایکسیل اور پاور پوائنٹ کے ساتھ مطابقت رکھنے کے ساتھ ساتھ dox, xlsx اور pptx فائلز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ جب کہ ماڈرن یوزر انٹر فیس کے ساتھ یہ ٹچ اسکرین مشینوں کے لیے مخصوص موڈ کی بھی پیش کش کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version