Advertisement

اے ایس ایف نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف ) نے سال 2021 میں مختلف ایئرپورٹ پر 26 کلو گرام سے زائد سونا بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پکڑے گئے سونے کی مجموعی مالیت 25 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد ہے ، 2021 کے دوران مختلف ایئرپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کی کوشش کو  بھی ناکام بنایا۔

 ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ سال 2021 کے دوران 5 کروڑ 73 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ، پکڑی گئی کرنسی میں ڈالرز، برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور دیگر کرنسیز شامل ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مختلف ایئرپورٹس پر کارروائی کے دوران 95 کلو گرام سے زائد وزن کی ہیروئن اور 54 کلو سے زائد آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔

Advertisement

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف نے مختلف ایئرپورٹس ہر مختلف برانڈز کی  265  شراب  کی بوتلیں بھی پکڑیں، اسمگلنگ میں ملوث  درجنوں ملزمان  کو گرفتار بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version