وسیم اکرم کو سی ویو سے کیا ملا؟

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ نئی سیلفی شیئر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں وسیم اکرم اور شنیرا بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔
Look what I found on Seaview this morning! Should we keep her?? @iamShaniera #WelcomeBackShan #ShesBack #PakistanHasHerNow #ShesOurs #ShanieraAkram 🇵🇰 pic.twitter.com/RQYc3bb2gY
— Wasim Akram (@wasimakramlive) December 10, 2021
وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں شنیرا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ دیکھیں! مجھے صبح سی ویو سے کیا ملا۔
سابق کرکٹر نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا مجھے اسے اپنے پاس رکھنا چاہیے یا نہیں؟
وسیم اکرم کے پوچھنے پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ،صارفین کا کہنا ہے کہ شنیرا ایک قیمتی خزانہ ہیں لہٰذا آپ انہیں لازمی اپنے پاس رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

