Advertisement

سندھ حکومت کو 1150 ارب ملتے ہیں یہ کہاں خرچ کئے جارہے ہیں؟ خواجہ اظہار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سوال کیا کہ سندھ حکومت کو 1150 ارب روپے ملتے ہیں لیکن یہ کہاں خرچ کئے جارہے ہیں.

کراچی میں تاجر برادری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت کو 900 ارب روپے وفاق سے اور 250 روپے کراچی سے سالانہ ملتے ہیں، یہ 1150 ارب روپے کہاں خرچ کئے جارہے ہیں۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے ایم کیوایم سے بات کی ہے، ہم انکے اس دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ انہوں نے ساڑھے تین منٹ میں بل پاس کیا، ہم کہتے ہیں کوئی بھی بات کرنے سے پہلے یہ بل منسوخ کیا جائے، ہم تاجر برادری کی یہاں آمد پر انکے شکر گزار ہیں۔

تاجر برادری نے کہا کہ میں سندھ حکومت کے نافذ کردہ قانون کو مسترد کرتا ہوں، میں مطالبہ کرتا ہوں کے میئر کو مکمل با اختیار کیا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا  کہ پورے کراچی کی حالت بہت بری ہے، اگر یہ نہیں سنبھال سکتے تو کراچی کو الگ صوبہ بنا دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں تو افسوس کرنے کو بھی دل نہیں کرتا، اب جہاد کرنے کا وقت ہے، اس شہر کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اب ہم سب کو یکجا ہونا پڑے گا۔

تاجر برادری نے کہا کہ اظہار الحسن نے اعداد و شمار بتائے کہ کس طرح کراچی کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں، میں تمام تاجر بھائیوں سے کہتا ہوں کہ سب اکٹھے ہوکر جدوجہد کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version