پاکستان تحریک انصاف نے اے این پی کی بڑی وکٹ گرادی

بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سیاست میں عوامی نیشنل پارٹی کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے اے این پی کی بڑی وکٹ کرادی ہے، بلور خاندان کے سیاسی وارث غضنفر بلور نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
غضنفر بلور اے این پی کے رہنماء الیاس بلور کے صاحبزادے ہیں، غضنفر بلور اے این پی کےسابق صوبائی وزیر شہید بشیر بلور اور سابق وفاقی وزیر غلام بلور کے بھتیجے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غضنفر بلور پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کے سرکردہ رہنماء اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں، ہانچ دہائیوں کی وابستگی میں بلور خاندان کے اہم فرد نے پہلی مرتبہ اے این پی چھوڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان سے ملاقات میں غضنفر بلور نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا اور شمولیت اختیار کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش بھی موجود تھے۔
دوسری جانب اے این پی کے رہنما ثمر بلور نے کہا کہ غضنفر بلور غیر سیاسی انسان ہیں، انھوں نے کبھی اے این پی کی فعال سیاست میں کردار ادا نہیں کیا اور اے این پی کے کسی اہم عہدے پر موجود نہ تھے اور نہ انکو کوئی ذمہ داری دی گئی تھی۔
انہوں نےکہا کہ اے این پی میں شامل بلور خاندان آج بھی پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں، اے این پی سے جب تعلق ہی نہیں تو حکمران جماعت تصاویر نکال کر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں، غضنفر بلور کو اگر کوئی عہدہ پی ٹی آئی میں مل رہا ہے تو ہماری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News