Advertisement

اسٹف کھلونا نہیں بلکہ اسٹف روبوٹ جو پالتو بھی بن سکتا ہے

جاپان میں تنہائی کا راج ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ روبوٹ کو اپنے گھر کا ایک فرد سمجھتےہیں۔ اب یوکائی کارپوریشن نے اسٹف ٹوائزروبوٹ کے دو خوبصورت ماڈل تیار کئے ہیں۔

ان میں سے ہر روبوٹ کی خاصیت الگ ہے مثلاً ایک روبوٹ کے منہ میں انگلی ڈالنے سے وہ اسے اپنے ہونٹوں سے دباتا ہے اور یوں آپ کے پالتو ہونے کا احساس دلاتا ہے۔

لیکن یہ روبوٹ دودرجن سے زائد معصومانہ حرکات کرتا ہے جسے ایک خاص الگورتھم سے ممکن بنایا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس الگورتھم کا نام ہیم گورتھم رکھا گیا ہے کیونکہ جاپانی زبان میں ہیم کا مطلب انگلی پر نرمی سے کاٹنا ہوتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے گود میں لیں تو کسی بچے کا گمان ہوتا ہے۔

اس روبوٹ کا ایک مقصد بچوں کو پالتو جانوروں سے مناسب رویہ سکھانا ہے۔ ہرجاپانی گھر میں کوئی نہ کوئی پالتوجانور ہوتا ہے اور اکثر بچے ان کے ساتھ بہتر برتاؤ نہیں کرتے۔ اس طرح ہم اسے ذہنی تناؤ دور کرنے والا اوراور بچوں کی تربیت کرنے والا روبوٹ بھی کہہ سکتے ہیں۔

Advertisement

اسی کمپنی نے بوکو ایمو نامی روبوٹ بھی بنایا ہے جو مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ بوکو روبوٹ نام کا یہ طبی روبوٹ بہت ہی حساس اور پیچیدہ ہے۔ اس میں لگے کئی سینسر مریضوں کی جسمانی کیفیات نوٹ کرکے ہسپتال یا ڈاکٹر تک بھیجتے رہتے ہیں۔ ان میں تھرمامیٹر، آکسی میٹر، نبض پیما اور دیگرسینسر موجود ہیں۔ یہ روبوٹ اپنے چہرے کے تاثرات سے مریض کو خوش رکھنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version