Advertisement

دنیا کی پہلی بس جو پٹری پر بھی دوڑ سکتی ہے

یہ بس ہے یا چھوٹی ریل گاڑی، آپ جو بھی سمجھیں لیکن اس ماہ کے آخر میں یہ بس ریل کی پٹریوں پر دوڑ سکے گی جسے پٹری پر چلنے والی پہلی بس کہا گیا۔

اسے جاپانی ماہرین نے بنایا ہے اور ڈیول موڈ وھیکل (ڈی ایم وی) کا نام دیا ہے۔ 25 دسمبر سے اسے باقاعدہ طور پر چلایا جائے گا اور حیرت انگیز طور پر یہ روڈ اور پٹریوں دونوں پر چل سکتی ہے اور صرف چند سیکنڈوں میں روڈ سے سڑک پر آنے کے لیے تیارہوجاتی ہے۔

لیکن واضح رہے کہ اسے بنانے میں 20 برس لگے ہیں یعنی 2002 میں اس پر کام شروع کیا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں تین بسوں کو 123 کلومیٹر پٹری پر چلایا جائے گا۔ لیکن جاپانی کمپنی نے مزید تفصیلی تصاویر جاری نہیں کی ہے۔

ایک ڈی ایم وی میں 23 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔ سڑک پر یہ ربڑ کے ٹائروں پر دوڑے گی تو پٹری پر اس کے نیچے سے ریل گاڑی کی طرح دھاتی پہیئے برآمد ہوں گے۔ یہ عمل صرف ایک بٹن دبانے سے مکمل ہوجائے گا۔ ریلوے لائن پر اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوگی۔

Advertisement

لیکن ان سب کے باوجود ڈی ایم وی ایک طرح کی سیاحتی گاڑی ہے جو اپنی دھیمی رفتار سے لوگوں کو مختلف مقامات کی سیر کراسکتی ہے۔ صرف 15 سیکنڈ میں یہ بس سے ریل بن جاتی ہے یعنی روڈ سے پٹری تک آنے کے لیے تیار ہوجاتی ہے۔ جاپان میں زلزلوں کے واقعات کے تناظر میں بھی اسے تیار کیا گیا۔ اگر روڈ خراب ہوجائیں تو زلزلے میں ریل کی پٹریوں سے اسے آگے بڑھایا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version