Advertisement

اپنے ہی لگائے کیمرے نے بے وفا شوہر کی پول کھول دی

کون جانتا تھا کہ اپنے ہاتھوں لگایا گیا کیمرا اپنی ہی بے وفائی کی داستان زمانے کو دکھانے کا باعث بن جائے گا۔

ایسا ہی کچھ ہوا ایک بد نصیب شوہر کے ساتھ، جو اپنی محبوبہ کے خمار میں ایسا گم ہوا کہ اپنی کار گزاری ڈور بیل کے کیمرے میں ریکارڈ کروا بیٹھا۔

رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو ڈور بیل پر لگے کیمرے کی بدولت انہیں دھوکہ دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں اس وقت پکڑا، جب مبینہ محبوبہ اور ان کے شوہر گھر کے دروازے پر بوسہ کناریوں میں مشغول ہوئے اور بھلا بیٹھے کہ وہاں ایک عدد کیمرا بھی نصب ہے جو ان کی کار گزاریوں کو عکس بند کرچکا ہے۔

امریکہ میں مقیم اس گمنام بیوی نے اکتوبر میں ایک TikTok ویڈیو شیئر کی، جو خوب وائرل بھی ہوئی، ویڈیو میں ایک آدمی کو گھر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں ایک مختصر لباس زیب تن کئے ایک خاتون بھی باہر آئیں۔

ویڈیو میں دونوں کو گھر کی دالان میں ایک دوسرے کو بوسہ کرتے دیکھا گیا، بظاہر اس بات سے بے خبر کہ ڈور بیل کیمرا ان کے محبت بھرے گرم لمحات کو اپنی آنکھ میں میں محفوظ کرہا ہے۔

Advertisement

مذکورہ دل شکستہ بیوی نے بتایا کہ کیمرا اس کے  شوہر نے ہی انسٹال کیا تھا، خاتون نے ویڈیو کلپ کو ‘#cheater# garbage’ کا کیپشن دیا۔ ساتھ ہی لکھا ، ‘جب آپ کا شوہر اتنا بیمار ہو کہ آپ کی فیملی ٹرپ پر جانے سے انکار کردے۔’

ویڈیو لاکھوں تبصرے موصول ہوئے ہیں، بہت سے لوگ اس شخص کے مبینہ رویے سے حیران ہیں۔

ایک شخص نے لکھا، ‘معاف کیجئے کہ آپ اس سے گزر رہے ہیں، لیکن کم از کم آپ کے پاس ثبوت ہے۔’

ایک اور صارف نے کہا،  ‘طلاق بیبی، طلاق۔’

Advertisement

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم لوگ دھوکہ کیوں دیتے ہیں، آپ سب کچھ کھو دیتے ہیں، یہ اس کی قیمت نہیں۔

اپنی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے، متاثرہ بیوی نے اپنے TikTok فالوورز کو بتایا کہ اس کا شوہر ‘اب یہاں نہیں رہتا’۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
Next Article
Exit mobile version