Advertisement

عابد علی صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

کراچی: قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو طبیعت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر عابد علی کی طبیعت بہتر ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ اس موقع پر ان کے والد کا کہنا ہے کہ وہ دو ہفتوں تک کراچی میں ری ہیپ کریں گے۔

Advertisement

واضح ہے کہ عابد علی کو کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف کے باعث مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

عابد علی کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جس کی بنیاد پر ڈاکٹرز نے ان کے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی تشخیص کی اور پھر ان کی دل کی شریانوں میں دو اسٹنٹ ڈال دیے گئے۔

دوسری جانب عابد علی کی جلد صحتیابی کے لیے پی سی بی نے عالمی کارڈیولوجسٹ سے رابطہ کیا ہے جبکہ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کے لیے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے اور دو ماہ بعد عابد علی معمول کی کرکٹ کھیل سکے گیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد عابد علی کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے خصوصی دعائیں کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
خارجیوں اور پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کرلیں، وزیر اعظم کا افغانستان کو دوٹوک پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version