Advertisement

تھرپارکر : دیہی علاقوں میں موجود میڈیکل ڈسپنسریز غیر فعال

محکمہ صحت کی جانب سے دیہی علاقوں میں سہولیات کے لئے دی گئیں میڈیکل ڈسپنسریز مکمل طور پر غیرفعال ہوچکی ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تھرپارکر مٹھی کے گاؤں  ہوتھیئر میں قائم میڈیکل ڈسپنسری میں ڈاکٹرز اور عملہ غائب ہے جبکہ تھرپار کر ڈیوٹی  ڈاکٹر گذشتہ ایک سال سے غائب ہے۔

میڈیکل ڈسپنسری میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اہل علاقہ تھرپارکر کا کہنا ہے کہ ہم کو بخار کے علاج کے لئے بھی مٹھی جانا پڑتا ہے، اسپتال میں صرف چوکیدار موجود  ہے اس کےعلاوہ کوئی عملہ حاضر نہیں ہوتا۔

تھرپارکر کے عوام نے اس مسئلہ کے حل کے لئے صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو  سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version