Advertisement

وٹامن ڈی کی کمی کس موذی مرض کو جنم دیتی ہے

ایک تحقیق میں وٹامن ڈی کی کمی کے حوالے سے کئی اہم انکشافات سامنے آئیں ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ وٹامن ڈی حاصل کرنے کا سب آسان سستا ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔ ایک عرصے تک وٹامن ڈی کو ہڈیوں کی مضبوطی اور ان کی صحت کے لئے ضروری سمجھاجاتا تھا لیکن حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کی کمی ہڈیوں کے ساتھ دل کے افعال کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے۔

آسٹریلیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں دل کی شریانوں کے امراض اور وٹامن ڈی کی کمی کے درمیان تعلق کو بغور جانچا گیا اور جنیاتی شواہد کو دیکھتے ہوئے اب یہ کہا جارہا ہے کہ اس اہم وٹامن کی کمی دل کے امراض کا سبب بن سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کسی بھی فرد میں امرض قلب اورہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کئی گنا بڑھا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اموات کی سب سے بڑی وجہ دل کی شریانوں سے جڑے امراض ہیں۔

Advertisement

اس تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی دل کی مجموعی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہیں اگر اس پر توجہ دی جائے تو اور اس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تو دل کے بڑھتے ہوئے امراض کی روک تھام کی جاسکتی ہے اور یوں امرض قلب کے عالمی بوجھ کو کم کیا جاسکتا ہے۔

تاہم محققین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی بہت زیادہ کمی کے شکار افراد کا تناسب کافی کم ہے مگر جنہیں اس وٹامن کی معتدل کمی ہے انہیں بھی دل کے امرض سے بچانا نہایت ضروری ہے یہاں پر ان افراد کا ذکر کیا جارہا ہے جو گھر کی چار دیواری میں رہتے ہیں اور سورج کی روشنی میں اپنا وقت نہیں گزارتے۔

وٹامن ڈی کو سورج کی روشنی کے علاوہ سیلمن فش، انڈے کی زردی، بیف لیور، دودھ، سویا ملک، دہی، اورنج جوس، فورٹیفائڈ غذاؤں اور سیریل سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اگر ان غذاؤں سے وٹامن ڈی کی کمی پوری نہیں ہورہی ہو تو اپنے معالج کے مشورے سے وٹامن کی ڈی کی سپلیمینٹ بھی استعمال کی  کاجاسکتی ہے اس طرح کم مدت میں اس وٹامن کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version