Advertisement

’ صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے‘

امیرحیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمر خطاب شیرانی ہماری پارٹی اور ڈیرہ کا عظیم اثاثہ ہے ، الیکشن کے ایک دن پہلے عمرخطاب شیرانی کو شہید کرنے اور الیکشن ملتوی ہونے سے سے کس کو فاٸدہ ہوا تفشیش ہونی چاہیے۔

امیرحیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنا سارا غصہ پی ٹی آٸی کی تنظیموں پر نکال دیا جو نااہلی ہے، خان عمران خان اپنی نااہل ٹیم کو عہدوں سے فارغ کرتے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اس ملک کے تین بار وزیراعظم  رہا چکے ہے ان کو ملک آنا چاہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی  انفرادی اور پارٹی طور پر کٸی بار اتحاد کرکے الیکشن لڑچکے ہیں۔

Advertisement

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدر خان ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تمام پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کو تسلیم کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو کامیابیوں پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ اسلام کا نام استعمال کرکے سیاست نہ کریں۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر عمر خطاب شیرانی اپنے گھر میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں گھر کے باہر بلایا جیسے ہی وہ گھر سے باہر نکلے نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے عمر خطاب کو فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا لیکن اس وقت تک وہ دم توڑ چکے تھے۔

عمر خطاب شیرانی ناصرف عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر تھے بلکہ وہ بلدیاتی انتخابات میں سٹی کونسل کی رکنیت کے لیے انتخاب بھی لڑ رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version