اقرا عزیز اپنے شوہر یاسر حسین پر برہم؛ ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز اندسٹری کی اداکارہ اقراءعزیز اپنے شوہر پر غصہ ہو گئی۔
حال ہی میں دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کی اداکارہ اقراءعزیز نے بتایاکہ میک اپ کے بعد اداکار یاسر حسین واقعی جاوید اقبال ہی لگ رہی تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ اس روپ میں اپنے کمرے میں گئے تو ان کی اہلیہ نے انھیں نہیں پہچانا اور کمرے سے باہر جانے کا کہ دیاجس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ یاسر حسین اس کردار کے لیے بہترین ہیں۔
فلم کے ہدایت کار وجاہت رؤف نے انکشاف کیا کہ جب میک اپ آرٹسٹ نے یاسر حسین کو سیریل کلر جاوید اقبال کا کردار ادا کرنے کے لیے میک اوور کیا تو وہ اپنے کردار میں آگئے۔
ایک موقع پر یاسر حسین نے کہا کہ وہ واقعی جاوید اقبال کی طرح لگتے ہیں۔
اسی پروگرام میں 100 سے زائد بچوں کو قتل کرنے والے جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم میں ’مرکزی ملزم‘ کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے یاسر حسین نے کہا کہ انھیں چھ سال قبل اس کی پیشکش ہوئی تھی اور انھوں نے اسے فوراً قبول کر لیا تھا ۔
اداکار یاسر حسین نے فلم کے حوالےسے کہا کہ میرے نزدیک یہ تاریخ کا حصہ ہے اور ایسی فلمیں پاکستان میں بننی چاہئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

