Advertisement

شان ٹیٹ افغانستان کرکٹ  ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی

سابق آسٹریلوی مایہ ناز فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر لانس کلیوزنرنے گزشتہ روز بطور ہیڈ کوچ افغان کرکٹ ٹیم اپنے کانٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب اچانک بولنگ کنسلٹنٹ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شان ٹیٹ افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا بورڈ سے سال کے آخر تک معاہدہ تھا لیکن گزشتہ روز وہ اچانک ذمے داریوں سے سبکدوش ہوئے اور فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔

اپنے مختصر بیان میں شان ٹیٹ نے کہا کہ افغان کرکٹ  ٹیم کے ساتھ کام کو انجوائے کیا اور خاص طور پر نوجوانوں نے متاثر کیا جس سے ذاتی طورپر سمجھتا ہوں کہ افغان ٹیم کا مستقبل اچھا ہے جب کہ اپنے دور میں لانس کلیوزنرجیسے کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیڈ کوچ کا ساتھ بھی خوشگوار رہا۔

واضح رہے کہ  سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا اور ان کے کانٹریکٹ کی معیاد پانچ ماہ تک تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version