Advertisement

سیالکوٹ واقعے کو تحریک لبیک سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے، ترجمان ٹی ایل پی

سری لنکا

سری لنکا

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کا سیالکوٹ واقعے پر کہنا ہے کہ نجی فیکٹری کے مینیجر سری لنکن شہری پریا نتھاکمار کے بہیمانہ قتل پر افسوس اور دکھ ہے۔ تاہم اس کو تحریک لبیک پاکستان سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے۔

ترجمان ٹی ایل پی نے کہا کہ مقتول کے ورثاء اور سری لنکن عوام کے ساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان ہر مظلوم کیساتھ اور ہر ظالم کے خلاف کھڑی ہے۔

ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ جتنا یہ واقعہ افسوس ناک ہے اُتنا اس کو تحریک لبیک پاکستان سے منسوب کرنا بھی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کا ذاتی مقاصد کے لیے استعمال انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کا نعرہ ہر مسلمان کا نعرہ ہے، ایسے واقعے کو تحریک لبیک سے جوڑنا سراسر ناانصافی ہے۔

ترجما کا کہنا ہے کہ ملک کسی خون خرابے اور فساد کا متحمل نہیں، پاکستان دشمن قوتیں پاکستان میں مذہبی قوتوں کو کچلنے کے لئے مذہب کے نام پر خلفشار، انتشار اور خانہ جنگی کا ماحول چاہتی ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین پاکستان کی رو سے ہر ایک مذہب والے کو مذہبی آزادی حاصل ہے، چاہے وہ ہندو ہوں یا عیسائی، کسی کو بھی مذہب کے حوالے سے مسلمانوں سے اور مسلمانوں کو ان سے معقول شکایت ہے اور نہ رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہر ذی شعور شخص جانتا ہے استعماری طاقتیں پاکستان میں لسانیت، قومیت، صوبائیت اور فرقہ واریت کو ایک مدت سے ہوا دینے کی مذموم کوشش کر رہی ہیں۔ اب ایک بار پھر اقلیتوں کے حقوق کے نام پر فسادات کروا کر ناموس رسالتﷺ قانون کے تحفظ سے ہماری توجہ ہٹا کر اپنے مہروں کو استعمال کرکے اس قانون کو ختم کروانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت ﷺ پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ ہے۔ مسلمان بیدار رہیں اور ان کی خفیہ چالوں کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کرتے رہیں۔

ترجمان تحریک لبیک نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا پس منظر اور سازش تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدرانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث کرداروں کو گرفتار کرکے سزا دی جائے، گستاخی و توہین مذہب کی سزا کیلئے ملکی قوانین موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ملک میں قانون اور عدل و انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تو کسی کی جرات نہیں کہ قانون کو ہاتھ میں لے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version