Advertisement

حالات سے تنگ دو بیویوں کے شوہر نے ٹرین کے نیچے سر دے دیا

ڈاکٹرز

ڈاکٹرز

مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں حالات سے تنگ آکر دو بیویوں کے شوہر نے ٹرین کے نیچے سر دے دیا۔

کینال کالونی کے رہائشی علی رضا نامی شخص نے اپنے گھر کے سامنے سے گزرنے والے ریلوے ٹریک پر خود کشی کرلی۔

سٹی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، پولیس نے ڈیڈ باڈی کو اپنی تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جاں بحق نوجوان کے وارثان کا کہنا ہے کہ مرحوم کی دو بیویاں تھیں۔

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان عوام آئے روز خودکشی کر رہے ہیں۔

Advertisement

حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ صرف غریب ہی نہیں بلکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام بھی خودکشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سفید پوش طبقہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے سے زیادہ ترجیح اپنی جان دینے کو دیتا ہے۔ جس کی حالیہ مثال نوجوان محمد فہیم ہے۔ جس نے حالات کی ستم ظریفی، مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی جان دے دی تھی۔ متوفی کا تعلق صحافی برادری سے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version