ڈاکٹر عاصم حسین کے اسپتال سے دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹس

عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال سے دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعاصم حسین کے اسپتال سے دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے کیس سے گواہوں کو الگ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی جس میں ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز کے وکیل کی درخواست پر اہم 5 گواہوں کو کیس سے الگ کردیا۔ اے ٹی سی نے ملزمان کو نوٹس کیے بغیر ہی رینجرز کی درخواست منظورکی۔ گواہوں کا تعلق ضیاالدین اسپتال سے تھا۔
ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹرجنرل، کیس کے مدعی اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 13 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔
ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر کے خلاف 2015 میں رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

