کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد فرحان کی نماز جنازہ ادا

کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد فرحان کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈ کواٹرز میں ادا کردی گئی۔
کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل محمد فرحان کی نماز جنازہ ایس ایس یو ہیڈ کواٹرز میں ادا کر دی گئی جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور سندھ رینجرز کے افسران سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
کانسٹیبل محمد فرحان کو ڈاکوؤں سے مقابلے میں فائرنگ سے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔
گزشتہ روز محمد فرحان ایمانداری اور بہادری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے اور آج دوران علاج شہید ہوگئے۔
شہید کانسٹیبل محمد فرحان کی عمر 25 سال اور وہ مددگار 15 میں تعینات تھے، شہید نے سوگواران میں والدین، ایک بھائی اور دو بہنیں چھوڑیں ہیں۔
پولیس کانسٹیبل محمد فرحان ولد محمد عثمان نے 2017 میں کراچی پولیس جوائن کی تھی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر سینئیر پولیس افسران نے بھی شہید کانسٹیبل محمد فرحان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان محکمے کا فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ابتک کراچی پولیس کے سینکڑوں افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

