Advertisement

قومی سلامتی بریفنگ سے متعلق سوال پر سائرہ بانو کا صحافی کو طنزیہ جواب

آج 6 دمسبر بروز پیر قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے اراکین نے بھی شریک ہوئے۔

تاہم اہم ترین میٹنگ کے بعد حکومت کی اتحادی جماعت گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن سائرہ بانو کی جانب سے دیا گیا بیان موضوعِ بحث بن گیا۔

اجلاس کے بعد رکن قومی اسمبلی سائرہ بانو سے سوال کیا گیا کہ اجلاس میں کیا بریفنگ دی گئی؟ کوئی پالیسی بھی دی گئی ہے قومی سلامتی پر؟

جس پر سائرہ بانو نے سنجیدگی کے ساتھ کہا،  ‘جی جی، رات سونے سے پہلے دروازے کو کنڈی لگالیں، کھلے برتنوں کو ڈھک دیجیے، گیس کا ہیٹر بند کریں تو سوئی گیس کا والوو بھی بند کر دیجیے۔’

انہوں نے اپنی طنزیہ گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا،  ‘کھانے پینے کی چیزوں کو ڈھک کر رکھیں، بجلی کی چیزوں کو ہاتھ مت لگائیں اور دوائیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔’

Advertisement

جواب پر حیرت زدہ صحافی نے پوچھا، آج یہ پالیسی دی گئی ہے تو سائرہ بانو مسکراتے ہوئے گزر گئیں۔

Advertisement

سائرہ بانو کے اس غیر سنجیدہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جونی گرین اسٹون نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ وہ خفیہ معلامت کو ظاہر نہیں کرنا چاہتی تھیں، تو بہت اچھا کیا۔

Advertisement

محمد حمزہ حسن نے لکھا، قومی سلامتی کے اجلاس میں کیا بات ہوئی، آپ نہیں بتا سکتے۔ یہ سوال غیر ضروری تھا۔ زبردست حاضر دماغی اور بہت اچھا جواب۔

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/12/863378/amp/

زاہد لکھتے ہیں کہ یہ ایک واضح طنز تھا، اس میں باتیں بنانے کی ضرورت نہیں۔

https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/12/863378/amp/

ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر بتانا ہی ہوتا تو بند کمرے میں میٹنگ کی کیا ضرورت تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version