Advertisement

معروف ترک شاعر ترگے ایورن کی سردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات

اسلام آباد: معروف ترک شاعر ترگے ایورن نے جموں کشمیر ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ملاقات کی

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے حریت رہنما الطاف بٹ، ڈاکٹر ولید رسول و دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، تحریک آزادی کشمیر اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے ترک شاعر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں آئے روز جعلی مقابلوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو شہید کر دیا جاتا ہے۔

سردار عبد القیوم نیازی نے ترک شاعر کو بتایا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ ترک صدر طیب اردگان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان امت مسلمہ کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑ رہے ہیں۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ترگے ایورن کے کشمیریوں کیلئے جذبات کو سراہا۔

ترک شاعر ترگے نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی ظلم وبربریت کی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر ظلم و ستم پر دل دکھی ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version