Advertisement

یومِ ثقافت: کراچی کی متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

سندھی کلچر ڈے کی تقاریب منانے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کراچی کی متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل، صدر، کراچی پریس کلب کی اطراف کی سڑکوں پر سندھی کلچر ڈے کی تقاریب کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ فوارا چورنگی، میٹرول پول سگنل، آرٹس کونسل چورنگی پر بھی ٹریفک جام ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سفاری پارک، صفورا چورنگی، سچل گوٹھ، محکمہ موسمیات چورنگی کے اطراف میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ مختلف سڑکوں پر سندھی کلچر ڈے کی ٹولیوں کی شکل میں نکلنے والی ریلیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار سڑکوں پر تعینات ہیں، ٹریفک کی روانی بحال کا سلسلہ جاری ہے۔

 واضح رہے کہ وادی سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

عوام کی جانب سے ثقافتی دن پر مختلف مقامات سے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، لوگ سندھ ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ ثقافتی میوزک پر جھوم رہے ہیں اور بچوں کی موج مستیاں بھی جاری ہیں۔

خیال رہے کہ ثقافتی تقریبات میں تقاریر، اسٹیج ڈراماز اور سندھی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version