Advertisement

جمیل احمد کی بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی پر نیب کی وضاحت

پاکستان کے قومی احتسابی ادارے (نیب) کا کہنا ہے کہ جمیل احمد کی ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعیناتی قواعد کے مطابق کی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت قائم کیا گیا، جس وقت جمیل احمد کو تعینات کیا گیا اس وقت نیب میں ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) کی 75 فیصد آسامیاں خالی تھیں، نیب کو سپروائزری سطح پر افسران کی سخت کمی کا سامنا تھا۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا کہ جمیل احمد بی پی ایس 22 میں ریٹائرڈ ہونے والے سرکاری ملازم تھے، وہ مختلف سرکاری شعبوں، محکموں میں مختلف اہم عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی ایک سال کیلئے کنٹریکٹ بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس 21) کی آسامی پر تعیناتی کیلئے وزارت قانون و انصاف کے ذریعے وزیراعظم کو سمری بھیجی گئی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ  ڈویژن سے رائے لینے کے لئے بھی یہ سمری بھیجی گئی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعلقہ قوانین کی روشنی میں اس کیس کا جائزہ لیا اور مطمئن ہونے کے بعد نیب کی سفارش کی قانون کے مطابق توثیق کی۔ اسٹبلشمنٹ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان کی تعیناتی کے قواعد و شرائط خزانہ ڈویژن کی مشاورت سے طے کئے جائیں۔ قواعد و شرائط کا معاملہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی ہدایت کے مطابق خزانہ ڈویژن کو بھیجا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب نے جمیل احمد کو ایک سال کے لئے کنٹریکٹ پر ڈائریکٹر جنرل (بی پی ایس21) تعینات کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version