Advertisement

ویرات کوہلی کی پاکستانی کھلاڑی کی آواز میں ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ  ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ تفریح کے لئے ایک گیم کھیل رہے ہیں۔

Advertisement

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک گیم کھیل رہے ہیں جس میں غبارے کی گیس کو سانس کے ذریعے اندر لے کر بات کرنی ہے۔

ویرات کوہلی جب بات کرتے ہیں تو ان کی آواز پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ سے ملتی ہے۔

ویڈیو کے آخر میں ویرات کوہلی پنجابی میں کہتے ہیں کہ جی مجھے پنجابی آتی ہے ،میں پنجابی ہوں ،اور کچھ! چونکہ پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ بھی پنجابی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ ویرات کوہلی نہیں بلکہ محمد حفیظ بات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی سے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے کرکٹ کی کپتانی لے کر روہیت شرما کے سپرد کر دی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version