میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہوں، آخر ماہرہ خان نے ایسا کیوں کہا؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پہناوے کے بارے میں کھل کے اظہارِ خیال کر دیا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ پہناوے کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں۔
ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ’وہ بچپن ہی سے اپنے پہناوے کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں، وہ شروع ہی سے ایسی ہیں، وہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ حالانکہ میں بیرون ملک بھی رہ چکی ہیں اور اگر چاہوں تو ٹی شرٹ اور شورٹس پہن سکتی ہیں۔
ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر وہ اپنی ٹانگ کا ایک انچ حصہ بھی دکھا دیں تو لوگ ان سے نفرت کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ چھوٹے کپڑے پہننے پر اُن کے مداحوں کا رویہ ہوتا ہے کہ اوہو یہ کیا کر دیا۔‘
اُنہوں نے کہا کہ وہ شائقین کی جانب سے آنے والے رسپانس سے متعلق اچھی طرح آگاہ ہیں تاہم، ساتھ ہی اداکارہ ماہرہ نے یہ بھی کہا کہ مگر وہ اب اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

