Advertisement

شہبازشریف دورمیں جعلی پولیس مقابلوں کوعروج ملا، فوادچوہدری

فوادچوہدری کا کہنا ہےکہ شہبازشریف جعلی پولیس مقابلوں کی پشت پناہی کررہےتھے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے لاہور پریس کلب میں کرائم رپورٹر کی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کے 97 کے دور میں 7 ہزار سے زائد لوگوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مروایا گیا ،1990 کےبعد پولیس سسٹم تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ 1990 سےاب تک ساڑھے 5 ہزارلوگوں کا ماورائےعدالت قتل ہوا، شہبازشریف دورمیں جعلی پولیس مقابلوں کوعروج ملا، 2 تہائی سےزیادہ ماورائےعدالت قتل شہبازشریف دورمیں ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ شہبازشریف نےرانامقبول کوبندےمارنےکاٹاسک دیا، رانامقبول نےتعیناتی کےدوران کئی افراد کومبینہ مقابلوں میں مارا، رانامقبول کون لیگ نےاب سینیٹر بنا دیا ہے ، شہبازشریف نےپولیس کومقابلوں کافری ہینڈدیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ماضی میں پولیس پرائیویٹ لوگوں سے پیسے لے کر بندے مارتی رہی، شہباز شریف جعلی پولیس مقابلوں کی پشت پناہی کررہےتھے، ہمارے کریمنل سسٹم میں ایس ایچ او کو پیسے دے کر مخالفین کو قتل کروایا گیا، یہ بھی شہباز شریف کے دور حکومت میں ہوتا رہا، پرویزمشرف کی حکومت آتے ہی جعلی پولیس مقابلوں کا سلسلہ رک گیا۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو قوانین اور آئین کا احترام کرے گا ان سے بات ہو گی اور اگر ٹی ٹی پی لڑنا چاہتی ہے تو لڑ بھی لیں گے پہلے بھی لڑے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version