Advertisement

پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ کرے گی، چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ کرے گی۔

کامران علی افضل سے پاکستان کسان اتحاد کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی، وفد نے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر کی سربراہی میں چیف سیکرٹری کو کاشتکاروں کے مسائل بارے آگاہ کیا۔

ملاقات میں گندم کی امدادی قیمت، ٹیوب ویلز کیلئے بجلی کے ٹیرف اور زراعت کی بہتری کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے کی بہتری، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، گندم کی فصل کیلئے یوریا کھاد کی مقررہ قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کامران علی افضل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ کرے گی، جن معاملات کا تعلق وفاق سے ہے انہیں حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی۔

Advertisement

وفد نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی کوششوں کو خوش آئند قرار دیا، وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی پیداواری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ، ٹیوب ویلز کیلئے بجلی سستی کی جائے، زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسان خوشحال ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔

وفد نے زراعت کے شعبے کی بہتری کیلئے زرعی ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک قائم کرنے کی تجویز کی۔

واضح رہے کہ وفد میں چوہدری حسان اکرم، آفاق احمد ٹوانہ، رابعہ سلطان اور سردار سعید ڈوگر شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
Next Article
Exit mobile version