Advertisement

ایف بی آر نے مشورہ کیے بغیر پراپرٹی کی ویلیوایشن میں اضافہ کردیا، چمبر آف کامرس

خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے حسب معمول مشورہ کیے بغیر ہی پراپرٹی کی ویلیوایشن میں کئی سو گنا اضافہ کردیا جس کے بدترین اثرات اسٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے جبکہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لوگ بھی پریشان ہیں۔

پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے لاہور چیپٹر کے صدر اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈآف ریونیو نے پراپرٹی کی ویلیوایشن میں اضافہ کی صورت میں جو قدم اٹھایا ہے اس کے بدتر اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تباہی صورت میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو پوری اکانومی ہی تباہ حال ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو نقصان ہونے کا مطلب ہے کہ کنسٹرکشن سیکٹر کو بھی نقصان پہنچے گا اور ان سے وابستہ دیگر چالیس انڈسٹریز بھی متاثر ہونگی جس سے ساری اکانومی کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فیڈرل بورڈ آف ریونیو یہ فیصلہ واپس لے لیتا ہے تو اسٹاک مارکیٹ بھی تیز ہوگی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ لوگوں کو بھی سکھ کا سانس لینا نصیب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version