رواں سال میں تیسری بار آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

چاند
آج شب رواں سال میں تیسری اور آخری بار چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق کل یعنی جمعرات کو صبح صادق کے وقت چاند رواں سال میں تیسری اور آخری بار عین خانہ کعبہ کے اوپر آئے گا اور اس منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔
العربیہ نیوز سے بات کرتے ہوئے سعودی عرب کے ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 3 بجکر 23 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا یعنی پاکستان میں صبح کے 5 بجکر 23 منٹ ہورہے ہوں گے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ جس وقت چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا ، یہ مسجد حرام میں فجر کی اذان سے 2 گھنٹے 11 منٹ پہلے کا وقت ہو گا اور اس وقت چاند کی اونچائی 89.54 درجے ہوگی جب کہ چاند کا روشن حصہ 87 فیصد ہوگا۔
ماہر فلکیات نے کہا کہ چاند 24 گھنٹوں میں اوسطاً 6 درجے کے حساب سے جھکتا ہے اور سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے جب کہ یہ منظر خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

