Advertisement

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی

ایف آئی اے امیگریشن کی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کے دوران متروکہ املاک ٹرسٹ بورڈ کی ملکیتی 1 ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی پر جعلی دستاویزات کی مدد سے قابض ملزم گرفتار کرلیئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے ٹرسٹ کے افسر کی ملی بھگت سے اراضی اپنے اور ساتھی کے نام پر حصول کے بعد لیز کرا لی، ٹرسٹ کی قبضہ کردہ 12 سو اسکوائر گز اراضی راشد منہاس روڈ پر الہ دین پارک سے متصل ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹینڈر کے ذریعے سب سے زیادہ بولی کے حامل فرد کی جانب سے رقم جمع نہیں کرائی گئی، اصل بولی دہندہ کی جگہ گرفتار ملزم محمد غوثی اور شریک ملزم قیصر نے اپنے نام سے لیز کی رقم جمع کرا دی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے ساتھی ٹرسٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان غورثی نے جعسازی سے ٹرسٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طفیل کے نام اراضی الاٹ کرا دی، ملزمان نے 2013 میں انقال کر گئے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طفیل کے نام پر 2014 میں جعلسازی سے اراضی کی لیز کرائی۔

سب انسپکٹر محمد شفیع کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹرسٹ حکام کی تحریری شکایت پر مقدمہ اندرج کیا گیا ہے۔

Advertisement

ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد نے کہا کہ فراڈ اور جعلسازی میں ملوث ایک ملزم گرفتار، ایک مفرور جبکہ ایک پہلے سے جیل میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version