Advertisement

عالمی طاقتیں پابندیاں ہٹانے کا عزم کریں تو جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے، ایران

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں پابندیاں ہٹانے کا عزم کریں تو جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفرا اور سفارتی نمائندوں سے ملاقات کے دوران ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران کو گزشتہ 40 سال سے مسائل کا سامنا ہے، لاقائی تجارت میں ایران کا حصہ بہت کم ہے۔ ایران کا حصہ ان ممالک میں بھی کم ہے جہاں بہت زیادہ تجارت ہوتی ہے، عراق اور شام جسیے ممالک کے ساتھ ہماری تجارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ایران کے صدر نے جوہری معاہدے سے متعلق کہا کہ عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے کے لیے ہم نے تجاویز پیش کیں جو کہ ہمارہ سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں ایران سے پابندیاں ہٹانے کا عزم کریں تو جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبر: ایران سے جوہری مذاکرات میں پیش رفت کی اُمید ہے

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر ایران پابندیوں کو برقرار رکھنے اور بڑھانے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

Advertisement

دوسری جانب دنیا کے 7 دولت مند ملکوں کے بلاک ’جی سیون‘ نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری توسیع کو فوراً روک دے اور اس موقع کا معاہدہ کرنے کے لیے استعمال کرے، جو اب بھی ممکن ہے۔

متعلقہ خبر: ایرانی وفد کی چینی اور روسی سفارت کاروں سے ملاقاتیں

واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوشش کے لیے گزشتہ ہفتے ویانا میں دوبارہ مذاکرات ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version