یاسر حسین کی پوسٹ سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان یاسر حسین کی پوسٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے۔
اداکار یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
انسٹاگرام پر یاسر حسین کی جانب سے پوسٹ کی جا نے والی پوسٹ کی کیپشن میں اداکار نے شادی کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد دی۔
یاسر حسین نے مزید لکھا کہ اقراء عزیز کو’جادو گرنی‘ اور ’ہر وقت کا شور شرابہ‘ کرنے والی بیوی قرار دے دیا ہے۔
اس کے علاوہ اداکار یاسر حسین نے اپنے بیٹے کبیر حسین جیسے مزید بچوں کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ اقراء عزیز نے بھی انسٹا گرام پر اپنی مہندی کی رسم سے لی گئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے بھی انسٹاگارم پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں یاسر حسین کو شادی کے دو سال مکمل ہو جانے پر مبارکباد دی ہے۔
اقراء عزیز نے مزید لکھا کہ شادی کی دوسری سالگرہ مبارک ہو، میں تمہارے ساتھ شادی کے اپنے فیصلے پر تا حال خوش ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہمارے بہتر اور پیار بھرے مستقبل کے لیے دعا کرتی ہوں اور سب سے اہم بات یہ کہ ہمارے بڑھتے ہوئے خاندان کے لیے دعا گو ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

