Advertisement

ملک کی تعمیر میں بلوچوں کا اہم کردار ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر میں بلوچوں کا اہم کردار ہے۔

اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ چترال سے گوادر تک پی ٹی آئی کی سونامی عوام کے لیے آزمائش بن چکی ہے، گوادر مظاہرین کے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں، فی الفور عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی عوام نے اس لیے احتجاج کا راستہ اپنایا کیوں کہ حکمران گونگے اور بہرے ہیں، جماعت اسلامی ”گوادر کو حق دو تحریک“ کی مکمل تائید کرتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور محب وطن ہیں، بلوچستان معدنیات سے مالا مال، مگر یہاں شرح غربت 71فیصد ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں بلوچوں کا اہم کردار ہے، صوبے کی عوام نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے صوبے کے نوجوان بے روزگار ہیں ، گزشتہ سوا تین سالوں میں ہر شعبہ میں بیڈگورننس کی تاریخ رقم ہوئی۔

 سراج الحق نے کہا کہ زرعی زمین ہونے کے باوجود بنجر پڑی ہے جبکہ کسان اور مزدور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ایجنڈا ملک میں قرآن وسنت کے نظام کا نفاذ ہے، قوم اس پر یکجا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version