Advertisement

سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس ہے ، بلاول بھٹو

بلاول

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھی کلچر ڈے پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی ثقافت کے دن پر اہلیانِ سندھ سمیت پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے ، سندھ کے لوگ تاریخی طور پر بہادر، رواداری پسند ، مہمان نواز اور وسعتِ قلب کے مالک ہوتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ثقافتی دن منانے سے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے ، ثقافت کا دن منانے سے رواداری و ہم آہنگی کے رجحانات پروان چڑھتے ہیں۔

  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کے ہر صوبے اور علاقے کی ثقافت ایک منفرد پہچان اور افادیت کی حامل ہے ، اس ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے ملک کے تمام  نوجوانوں کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version