Advertisement

مردہ شخص آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگیا، ہلچل مچ گئی

بھارت میں مردہ شخص اپنی آخری رسومات کے دوران زندہ ہو گیا جب کہ  لوگ یہ حیرت انگیز واقعہ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، ایک بزرگ شخص کو اس کے اہل خانہ آخری رسومات کے لئے لے گئے جہاں بوڑھے کو ہوش آگیا جس کے بعد وہاں ہلچل مچ گئی۔

بزرگ شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا کیوں کہ اسے کینسر ہے، وینٹی لیٹر کی قیمت زیادہ تھی اس لیے اہل خانہ بزرگ کو اسپتال سے گھر لے گئے۔

وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کے بعد بزرگ شخص کی سانسیں اُکھڑنے لگیں اور رک گئیں،اس کے اہل خانہ نے سوچا کہ وہ مر گیا ہے۔

جس کے بعد معمر شخص کو تدفین کے لیے شمشان گھاٹ لے جایا گیا لیکن جب لاش کی آخری رسومات کا وقت آیا تو وہ دوبارہ سانسیں لے کر زندہ ہوگیا جس سے وہاں موجود لوگوں میں ہلچل مچ گئی۔

Advertisement

واقعے کے بعد ایک ایمبولینس کو فون کیا گیا جو موقع پر پہنچی اور بزرگ شخص کو دوبارہ اسپتال پہنچادیا گیا۔

دوسری جانب دہلی پولیس نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں اسپتال کی طرف سے کوئی لاپرواہی سامنے نہیں آئی ہے تاہم معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Next Article
Exit mobile version