Advertisement

وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے، ناصرحسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی بیروزگاری بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں مشکلات کا شکار ہیں، پورا ملک ان کی نا اہلیوں کو بھگت رہا ہے۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ جن لوگوں کی سیاست ختم ہوگئی تھی وہ بلدیاتی نظام پر غلط باتیں کررہے ہیں، اور غلط باتوں کا جب ہم جواب دیتے ہیں پھراس پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں، مہاجر کہہ کر لسانیت کو پھیلایا جارہا ہے، ہجرت کرکے آنے والے ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ وزیر ہم ایم کیو ایم والوں کے خلاف بات کرتے ہیں وہ اردو بولنے والوں سے منصوب کرتے ہیں، سب کو یہاں یکساں حقوق ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مشرف دور میں بلدیاتی قوانین کو 2009 تک تبدیل نہیں کرسکتے تھے، یہ صرف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے یہ باتیں کررہے ہیں۔

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ ہم نے تو یوسیز کو پاور دی ہیں، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی سب نے ٹاؤن کی بات کی تھی اور ہم نے ٹاؤنز بنا دیئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اختیارات اسپیشل لاء کے ذریعے دیئے گئے ہیں، شبر زیدی کہہ چکے ہیں ملک دیوالیہ ہوگیا ہے اور ان کے پنجاب کے گورنر کہتے ہیں کہ انہوں نے اثاثے گروہ رکھ دیئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version