Advertisement

وٹامن ڈی کی کمی کن بیماریوں کو جنم دیتی ہے

صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صحت بخش غذا ہی ضروری نہیں ہوتی بلکہ ان کا تناسب بھی بہتر ہونا چاہئے۔ کیوں کہ  کسی بھی وٹامن کی کمی یا زیادتی کئی بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اسی فہرست میں وٹامن ڈی بھی شامل ہے۔ مرد ہویا خواتین اس کی کمی دونوں کومتاثرکرتی ہے۔

وٹامن ڈی دراصل چکنائی کو حل کرنے والا ہارمون ہے یہ غذا اور سپلیمنٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے مگر اس کا سب سے سستا، آسان اور بنیادی ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔ ایسے افراد جن کا سورج کی روشنی سے واسطہ کم کم ہی پڑتا ہے اس کی کمی کا بآسانی شکار ہوسکتے ہیں۔

ایسے افراد جن کی عمر پچاس سال سے زائد ہو، جلد کی رنگت گہری ہو، گھر میں زیادہ وقت گزارنے والے، موٹاپے کا شکار، دودھ سے الرجی جیسے لیکٹوس انٹولرینٹ، دائمی امراض کے شکار افراد آسا نی سے اس کی کمی کا ہدف بن سکتے ہیں۔

وٹامن ڈی جسم کے میٹابولک اور مدافعتی نطام کو بہتر انجام دینے میں ایک اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ اس کی کمی سے دائمی بیماریاں جیسے بلند فشار خون، ذیا بیطس، ڈپریشن، پلمونری اور دل کے امراض جنم لیتے ہیں۔ محدود پیمانے پر کی گئی تحقیق وزن کم کرنے میں وٹامن ڈی کی اہمیت کو اجگر کرتی ہے اس ضمن میں محقق کا کہنا ہے کہ اس کی موجودگی میں وزن تیزی سے کم کیا جاسکتا ہے۔

اس بات کے واضح ثبوت ملے ہیں کہ نیند کے مسائل اور وٹامن ڈی کی کمی کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے خصوصیت کے ساتھ دن میں نیند آنا۔ امریکہ میں نیند کے مسائل اور جسم میں درد کی شکایات کرنے ولے تمام مریضوں میں جب وٹامن ڈی کا ٹیسٹ کیا گیا تو ان سب میں اس اہم وٹامن کی کمی پائی گئی۔ ساتھ ہی اس کی کمی جلد کی رنگت پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

Advertisement

وٹامن ڈی سے بھر پورغذائوں میں سیلمن فش، انڈے کی زردی، بیف لیور، دودھ، سویا ملک، دہی، اورنج جوس اور سیریل شامل ہیں۔ وٹامن ڈی سپلیمنٹ بھی اسے حاصل کرنے کا ایک موٗثر ذریعہ ہے، جسے ڈاکٹر کے مشورہ سے لیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version