Advertisement

محکمہ پراسیکیوشن سیالکوٹ واقعے کی سماعت کے دوران مانیٹرنگ کرے، راجہ بشارت

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر سیالکوٹ واقعے کی سماعت کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے۔

راجہ بشارت  کی زیرِ صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا 89 واں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء ہاشم ڈوگر، تیمور بھٹی، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جیز سی ٹی ڈی و سپیشل برانچ نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام ڈویژنل آر پی اوز اور کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

 آر پی او گوجرانوالہ نے سیالکوٹ واقعے پر اب تک کی پیش رفت اور گرفتاریوں پر بریفنگ دی جس پر وزیر قانون نے سیالکوٹ واقعے کا چالان 14 دن کے اندر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر سیالکوٹ واقعے کی سماعت کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے۔

Advertisement

اجلاس میں سیالکوٹ واقعے کی روزانہ جیل ٹرائل کرانے پر غور و خوض ہوا جبکہ وزیر قانون نے فیصل آباد واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے صوبے بھر میں جعلی نمبر پلیٹس، پولیس لائٹ، کالے شیشے اور بمپر فلیش لائٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا جبکہ نئے صوبائی کنٹرول روم 911 کے پنجاب سیف سٹی میں قیام کے لیے مشاورت ہوئی۔

پتنگ بازی کے قانون کو مزید موثر بنانے کے لیے محکمہ داخلہ کو قانونی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت ک گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version