سجل علی اور بلال عباس کا فوٹو شوٹ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور بلال عباس کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا ہے۔
اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کے ہمراہ اداکار بلال عباس بھی موجود ہیں۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ سجل اور اداکار بلال کے ایک ساتھ کروائے جانے والے فوٹو شوٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سجل علی اور بلال عباس ایک شو میں بطور مہمان شریک ہوئے تھے۔
دوران شو اداکارہ سجل علی، بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے سے متعلق مداحوںاور میزبان کو بتا رہی تھیں۔
سجل علی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ بلال عباس اپنے کام کے لیے بہت سنجیدہ انسان ہیں اور خوبصورت تو یہ ہیں ہی، سب جانتے ہیں کہ بلال عباس ایک خوبصورت انسان ہیں، انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے ہی نہیں مگر بلال عباس اپنے کام سے بھی بہت پیار کرتے ہیں اور بہت لگن سے اپنا کردار نبھاتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی کے منہ سے اپنی تعریفیں سُن کر بلال عباس شرما گئے اور اُن کےگال لال ہو گئے،۔
تاہم شو کے میزبان نے بھی بلال کے شرمانے پر خوب قہقہے لگائے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سےاداکار بلال عباس کا کہنا تھا کہ وہ پوری تیاری کے ساتھ سیٹ پر جاتے ہیں اور بہت محنت کرتے ہیں مگر سجل علی کے ساتھ کام کے دوران وہ بہت کنفیوز ہو جاتے تھے کیوں کہ اُن کے سامنے اتنی سینئر اداکارہ جوکھڑی ہوتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

