Advertisement

جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو فضا میں ہی آگ لگ گئی تھی؟ ویڈیو وائرل

ہیلی کاپٹر حادثہ

ہیلی کاپٹر حادثہ

بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت  کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی زیادہ تر ویڈیوز جنرل بپن راوت کی ہلاکت سے متعلق ہیں جن میں ہیلی کاپٹر میں آگ لگنے اور گرنے سمیت ریسکیو آپریشن کی ویڈیوز شامل ہیں۔

ایک ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر صارفین نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو فضا میں ہی آگ لگ چکی تھی اور اس کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ویڈیو میں جو ہیلی کاپٹر نظر آرہا ہے وہ بھارتی فضائیہ کا ہی ہے جس کو حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ جنرل بپن راوت کون ہیں؟

ابتدائی طور پر بھارتی فضائیہ نے اپنے ایک ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع دی جس میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد شریک تھے جو نئی دہلی سے ریاست تامل ناڈو کے علاقے سولور جارہا تھا کہ اس دوران اسے حادثہ پیش آگیا۔

Advertisement

بعد ازاں بھارتی فضایہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تاہم بھارتی فضائیہ کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے اور اس وقت اسپتال میں ہیں جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

واضح رہے ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو حال ہی میں تیجاس جنگی طیارے کو بچانے پر سوریا چکرا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version