Advertisement

مشیر خزانہ کی غیر ضروری پرتعیش اشیاء کی درآمدات کم کرنے کیلئے مؤثر پالیسی اقدامات کرنے کی ہدایت

شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ و پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

شوکت ترین نے غیر ضروری پرتعیش اشیاء کی درآمدات کوکم کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو موثر پالیسی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارت کے توازن کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں گزشتہ پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2021ء کے درآمدی بل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں درآمدی بل کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس  میں مشیر خزانہ  کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ  کہ بین الاقوامی منڈی میں توانائی ، سٹیل اور صنعتی خام مال کی قیمتوں میں بلند ترین اضافے کی وجہ سے درآمدی بل کا دبائو بڑھ گیا ہے جبکہ کووڈ 19ویکسین کی درآمدات میں اضافے کی وجہ سے بھی پاکستان کا درآمدی بل بڑھا ہے ۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ  آنے والے مہینوں میں اشیاء خوراک ، فرنس آئل اور ویکسین کی درآمد کی شرح کم رہے گی جس کی وجہ سے مالی سال کے آخری نصف میں درآمدی بل کا دبائو کم ہو گا ۔

Advertisement

مشیر خزانہ شوکت ترین  نے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر ضروری ،پرتعیش اشیاء کی درآمدات کو کم کرنے کے لئے موثر پالیسی اقدامات اٹھائے جائیں ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر سید فخر امام ، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار ، وزیر توانائی حماد اظہر ، مشیر تجارت عبدالرزاق دائود ، وفاقی سیکرٹریز ، گورنر سٹیٹ بینک ، چیئرمین ایف بی آر اور سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version