Advertisement

کمپیوٹر کو اینڈروئیڈ فون میں تبدیل کرنے کا آسان طریقہ

اینڈروئیڈ  کی آمد کے بعد بہت سے کاموں کے لیے لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا استعمال تقریبا ختم ہوگیا ہے، دونوں کو ساتھ استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی  ایپلی کیشن پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جو کہ ایک سیکیورٹی خطرہ بھی ہیں لیکن اب آپ کمپیوٹر پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی من پسند اینڈروئیڈ ایپلی کیشن سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ ونڈوز کی جانب سے جاری ہونے والی نئی اپ ڈیٹس کی مدد سے استعمال کنندگان اپنے کمپیوٹر پر اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز کو استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ نیا فیچر مستقبل کے بہت سے روشن امکانات کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، لیکن ونڈوز11 میں اینڈروئیڈ ایپس کو کس طرح انسٹال کرنا ہے وہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

اینڈروئیڈ انسٹال کرنے کےلیے آپ کے سسٹم کی ریکوائرمنٹس کیا ہونی چاہیئے؟

اگر آپ کمپیوٹر پر پسندیدہ ایپلی کیشنز سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کے کمپیوٹر کے ہارڈویئر میں ورچولائزیشن فعال (Enable) ہونی چاہیے۔ بنیادی طور پر ونڈوز 11 اینڈروئیڈ ایپ رن کرنے کے لیے ورچوئل مشین کا استعمال کرتی ہے۔

آپ کا کمپیوٹر ورچوئلائزیشن کے لیے فعال ہے یہ جاننے کے لیے ٹاسک مینجر میں  Performance ٹیب پر جائیں۔ اگر وہاں یہ فیچر ان ایبل نہیں ہے تو پر آپ کو اپنے کمپیوٹر میں Intel VT-X  کے UEF فرم ویئر(BIOS)  کو ان ایبل کرنا ہوگا۔ اگر آپ کا سسٹم  AMD پروسیسر کے ساتھ ہے تو پھر UEF فرم ویئر  کی سیٹنگز اسکرین میں AMD-V کو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ مائیکرو سافٹ اسٹور کے تازہ ترین ورژن کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں۔ اینڈروئیڈ ایپ کے لیے آپ کے کمپوٹر میں مائیکرو سافٹ اسٹور کا ورژن 22110.1402.6.0 انسٹال ہونا چاہیے اور اگر یہ نہیں ہے تو آپ اسے ’ Library‘  پیج پر جاکر اپ ڈیٹ  کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ونڈوز 11 امیزون ایپ اسٹور کے ذریعے اینڈروئیڈ ایپ کو سپورٹ کرتی ہے۔ آپ چاہیں تو ان ایپلی کیشنز کو امیزون ایپ اسٹور یا مائیکرو سافٹ اسٹور دونوں میں سے کسی بھی جگہ سے انسٹال کر سکتے ہیں۔۔

اوپر بیان کیے گئے سارے مراحل مکمل کرنے کے بعد درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

مائیکرو سافٹ اسٹور اوپن کریں( اگر یہ ٹاسک بار پر Pinned نہیں ہے تو آپ اسٹارٹ مینیو میں Microsoft Store  ٹائپ کرکے بھی اوپن کرسکتے ہیں۔)

اپنی مطلوبہ اینڈروئیڈ ایپ کو سرچ کریں

Get کے بٹن پر کلک کریں

Advertisement

کلک کرتے ہی ڈاؤن لوڈنگ شروع ہوجائے گی، انسٹالیشن مکمل ہونے کے بعد اسٹارٹ مینیو میں جاکر اسے اوپن کریں۔ اگر آپ چاہیں تو اس ایپ کو ونڈوز ایپ کی طرح  ٹاسک بار پر Pinned بھی کر سکتے ہیں۔

:ونڈوز 11 میں اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کو ان انسٹال کرنے کا طریقہ کار

ٹاسک بار سے اسٹارٹ مینیو کو کھولیں

جس ایپلی کیشن کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں اس کا نام ٹائپ کریں

ایپ ٹائل کو تلاش کرنے کے بعد اس پر رائٹ کلک کریں

اسکرین پر کھلنے والے ڈائیلاگ باکس میں مختلف آپشنز  میں سے Uninstallکو منتخب کریں۔

Advertisement

اس طرح آپ اپنی اسٹوریج کی فکر سے آزاد ہوکر اپنی پسندیدہ اینڈروئیڈ ایپ انسٹال اور ان انسٹال کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
انٹرنیٹ کی رفتار میں انقلاب؛ دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6 جی چپ تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version