اگر نواز شریف آتے ہیں تو پنجاب کی جیلیں ان کا انتظار کررہی ہیں ، فیاض الحسن چوہان

یہ جعلی سرکار ڈھٹائی میں اپنی مثال آپ ہے، فیاض چوہان
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف آتے ہیں تو پنجاب کی جیلیں ان کا انتظار کررہی ہیں۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف واپس نہیں آرہے ان کا پاسپورٹ ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا شمیم کے ایشو پر بھی نواز شریف کی لندن میں 19 نومبر کو پیشی تھی ، نواز شریف نے رانا شمیم کی درخواست کا معاملہ کھڑا کرکے سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف آتے ہیں تو پنجاب کی جیلیں ان کا انتظار کررہی ہیں ، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاری ہے ، لال حویلی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے ، کے پی کے کی تاریخ نہیں دہرائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

