ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: پاکستان کی پولیس کرپٹ ترین ادارہ قرار

اسلام آباد: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیس پہلے جبکہ عدلیہ دوسرے نمبر پر ملک کے سب سے کرپٹ ادارے ہیں۔
سروے میں 85.6 فیصد شہریوں نے وفاقی حکومت کی خود احتسابی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ میں 41.4 فیصد عوام پولیس کو بدعنوان سمجھتی ہے۔
جبکہ بدعنوان اداروں میں دوسرے نمبر پر عدلیہ ہے، سروے کے مطابق 17.4 فیصد لوگ کی رائے عدلیہ کے خلاف ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا کیسز کی تعداد 46 ہزار 698 ہے، جبکہ ضلعی عدلیہ میں 17 لاکھ 72 ہزار 990 مقدمات زیرِ التوا ہیں۔
10.3 فیصد پاکستانی عوام کے مطابق کرپشن اور بدعنوانی میں تیسرا نمبر ٹینڈر اور ٹھیکے دینے والوں کا ہے۔
سروے رپورٹ میں صحت چوتھے، لینڈ ایڈمنسٹریشن پانچویں، لوکل گورنمنٹ چھٹے، تعلیم ساتویں، ٹیکسیشن آٹھویں اور این جی اوز بدعنوانی میں نویں نمبر پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 51.9 فیصد عوام نے احتساب کے کمزور عوامل کو بدعنوانی کی اہم وجہ قرار دیا ہے، جبکہ 29.3 فیصد نے طاقتور لوگوں کی لالچ کو کرپشن کی وجہ قرار دیا ہے۔
18.8 فیصد عوام نے کم تنخواہ کو کرپشن کی وجہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

