Advertisement

فیصل قریشی کی چھوٹی عمر کی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی کیوں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے چھوٹی عمر کی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کی اصل وجہ بتا دی ہے۔

حال ہی میں دیے جانے والے انٹرویو میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے بتایا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اب ایک ایسے دور میں داخل ہوگئی ہے جہاں اداکاروں کے درمیان عمر کا فرق بھی ایک مسئلہ بن گیا ہے۔

فیصل قریشی کہا کہ ان کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی بہت سی اداکاراؤں نے شادی کرلی ہے اوراب وہ اپنے بچوں کی پرورش میں وقت لگا رہی ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ وہ حال ہی میں سنیتا مارشل کے ساتھ کام کر رہے تھے تو انہوں نے ہمیشہ سنیتاکوسیٹ پر اپنے بچوں کے بارے میں فکر مند پایا۔

Advertisement

جبکہ جب وہ شائستہ لودھی کے ساتھ کام کررہے تھے، توانہیں بھی اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنے میں دشواری کا سامنا تھا کیونکہ ان کے ذہن میں بھی ہمیشہ اپنے بچوں کا خیال رہتا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ انہوں نے سویرہ ندیم کے ساتھ بھی کام کیا۔ وہ کیمرے کے سامنے ہوتے ہوئے بھی اپنے بچوں پر نظر رکھتیں اور اپنے بچوں کی آیا کو فون پر ان کے بارے میں ہدایات بھی دیتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے لیے یہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان پر گھر کی ذمہ داریاں زیادہ ہوتی ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم گھر چلاتے ہیں لیکن دراصل یہ کام خواتین کرتی ہیں، وہ بیک وقت گھر اور کام کر سکتی ہیں۔

انٹرویو کے اختتام میں اداکار فیصل قریشی نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اقراءعزیز کے حوالے سے کہا کہ کبیر کی پیدائش ہوئی ہے تب سے اداکارہ کام سے پیچھے ہٹ گئی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچے کی پرورش پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version