Advertisement

پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے

پاکستانی باکسر زعثمان وزیر اور آصف ہزارہ 15 دسمبر کو دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیرِاہتمام میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فائٹ میں اپنے مدمقابل افریقی باکسرز کو شکست دیں گے۔

گلگت بلتستان کے عثمان وزیر 66 کلو گرام کیٹیگری کی ویلٹر ویٹ فائٹ میں تنزانیہ کے روسٹا سے میڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلوگرام کیٹیگری کی سْپر فلائی فائٹ میں یوگینڈا کے بین نوسوبوگا کیخلاف رِنگ میں اتریں گے۔

Advertisement

دبئی میں دونوں باکسرز کوچ محبوب احمد نورزئی کے ساتھ 7 ہفتے سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ ایشین چیمپئین پاکستانی باکسر عثمان وزیر اب تک 6 انٹرنیشنل فائٹس جیت چکے ہیں۔

گزشتہ سال عثمان وزیر نے اسلام آباد میں انڈونیشین باکسر کو شکست دیکر ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version