Advertisement

پہلا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دے دی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمان ٹیم  نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں  6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے  محمد رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے ان کی اننگ میں 10 چوکے شامل تھے،حیدر علی 68،محمد نواز نے ناقابل شکست 30 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 2 جبکہ اکیل حسین،اوشان تھومس اور ڈومنک ڈریکس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب  میں ویسٹ انڈیز کی  ٹیم  19 اوورز میں 137 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 31 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،اوڈین اسمتھ 24،رومن پوول 23 جبکہ کپتان نکولس پورن نے 18 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے  محمد وسیم جونیئر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی،حارث رؤف اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version