Advertisement

شاندار کارکردگی میں تسلسل کی وجہ بابر اعظم کا رویہ ہے، شاداب خان

کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کپتان بابر اعظم کے رویئے کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل آیا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ بابر اعظم جیسے فیصلے کر رہے ہیں وہ ایک اچھے لیڈر کی نشانی ہے ، بابر اعظم اچھے برے وقت میں سب کو سپورٹ کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے رویئے کی وجہ سے ٹیم ایک یونٹ بنی، اس کو مومنٹم ملا اور ہر کھلاڑی پرفارم کرنے کیلئے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنسلٹنٹس میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کا ٹیم کو بہت فائدہ ہوا تھا، ہیڈن کا ایک بڑا نام ہے ، کم وقت میں انہوں نے مضبوط بنانے کی کوشش کی ، میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کو بیٹنگ اور بولنگ کوچز کی ضرورت رہتی ہے، اسی طرح جس طرح فزیو اور ٹرینر ٹیم کے لیے ضروری ہیں۔

لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہارے ضرور تاہم سیکھنے کو بہت ملا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے مومنٹم ملا اور ایک یونٹ بنے ، یہی وجہ ہے کہ بنگلا دیش میں دونوں فارمیٹ (ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ) کے تمام میچز میں کامیابی حاصل کی۔

شاداب خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے، ہم ٹیم تو ہیں ہی لیکن ہم فیملی پہلے ہیں ، جس طرح فیملی میں ایک دوسرے کو سپورٹ ملتی ہے اسی طرح ہم ایک دوسرے کو اٹھا کر رکھتے ہیں ، ہار جیت ایک کھلاڑی کی نہیں پوری ٹیم کی ہوتی ہے ، یہی چیز ہم ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں۔

Advertisement

نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوچ ثقلین مشتاق نے گرائونڈ میں جھنڈا لگانے کی روایت قائم کی ، سبز ہلالی پرچم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے اپنے پیارے ملک کیلئے کھیلنا ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ، جھنڈا لگانے کی روایت نے سب کو متحرک کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version