دلہن بننا آسان نہیں ہے، اداکارہ اریبہ حبیب کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے یہ انکشاف کیا ہے کہ دلہن بننا آسان نہیں ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ناک چھدوا رہی ہیں۔
شیئر کی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ تھا، کون کہتا ہے کہ دلہن بننا آسان ہے۔
اس سے قبل اریبہ حبیب نے اپنی شادی کی تاریخ بتاکر مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
اداکارہ اریبہ حبیب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
اریبہ حبیب کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ نے شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی تھی۔
کارڈ میں اریبہ کی سعدین کے ساتھ شادی کی تقریب 2 جنوری دکھائی دے رہی تھی۔
سنہری خطاطی کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ اداکارہ کی شادی کا کارڈ ایک فریم میں بند ہے جبکہ ساتھ میں ایک موم بتی اور مٹھائی کا ڈبہ بھی تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل مزید ویڈیوز میں ساتھی اداکارائیں نمرہ خان اور آئمہ بیگ اریبہ حبیب کی شادی کے لئے ڈانس کی ریہرسلز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

